ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلت سینا نے تحریک کی دھمکی دی

دلت سینا نے تحریک کی دھمکی دی

Fri, 27 Jul 2018 23:26:59    S.O. News Service

نئی دہلی ،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک جن شکتی پارٹی کے ساتھ منسلک دلت سینانے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے جس میں درج فہرست ذات وقبائل پر ظلم وتشدد کیروک تھام کیلئے قانون کے کمزور ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے اس میں بہتری کے لئے جلد از جلد آرڈیننس لانیکا مطالبہ ہے اور کہا ہے کہ ایسا نہیں ہواتو وہ 9 اگست سے تحریک شروع کرے گی۔

دلت سینا کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ رام چندر پاسوان اور ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت سی دلت تنظیموں نے اس قانون کو کمزور کئے جانے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اور ان کی تنظیم پر بھی احتجاج میں شامل ہونے کا دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران آرڈیننس نہیں لا سکتی ہے اس لئے اسے 7 اگست کو مانسون اجلاس ختم کرکے آٹھ اگست کو آرڈیننس جاری کر دینا چاہئے۔
 


Share: